نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مثبت اقدامات کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے ، ملک پرویز حیدر

سیا سی مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہورہی ،سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ،ثمرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں ،رہنما مسلم لیگ ن

اتوار 10 دسمبر 2017 17:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور حلقہ پی پی 12کے سیاسی و سماجی راہنما ملک پرویز حیدر نے کہاکہ قائد انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مثبت اقدامات کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے سیا سی مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں زرداری ، قادری چلے کارتوس ہیں عوام اقتدار کے پجاریوں کے کسی نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے والے ملک دشمن جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں عدالت سے انصاف کے بعد میٹر و اورنج ٹرین منصوبہ دوبارہ شروع ہوچکاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیٹاں ہیٹاں میں پبلک سیکرٹریٹ حیدر پیلس میں کارکنوں کے کنونشن سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی ، معیشت ،اور امن کیساتھ تعلیم میدان میں انقلاب بر پا کیا ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) واضع اکثریت کیساتھ منتخب ہوکر ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز کریگی