چنیوٹ ،ْبھوانہ میںمعمولی رنجش پر علاقہ زمیندار نے چھ سالہ بچے پر پالتو کتا چھوڑ دیا

ممتا کی آنکھوں کے سامنے خونخوار کتے نے معصوم بچے کو نوچ ڈالا کاٹنے سے بچے کی حالت نازک ،ْہسپتال منتقل

اتوار 10 دسمبر 2017 17:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میںمعمولی رنجش پر علاقہ زمیندار نے چھ سالہ بچے پر پالتو کتا چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ممتا کی آنکھوں کے سامنے خونخوار کتے نے معصوم بچے کو نوچ ڈالا کاٹنے سے بچے کی حالت نازک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے نواحی علاقہ عادل والا بنگلہ میں ذاتی رنجش کا انوکھا انتقام لیا گیا بڑوں نے دشمنی کی آگ ٹھنڈا کرنے کیلئے چھ سالہ معصوم بچے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا چند لمحوں میں ماں کی آنکھوں کے سامنے کتے نے معصوم بچے کو نوچ ڈالا کے رہائشی حق نواز جپہ اور علاقہ زمیندار جعفر کے درمیان کچھ دن قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی شام جب حق نواز کی بیوی اپنے چھ سالہ بیٹے جوکہ پہلی جماعت کا طالب علم ہے کے ہمراہ گھر جارہی تھی تو جعفر نے ان پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا کتے کے کاٹنے سے محمد حسنین بری طرح زخمی ہوگیا کتے نے حسنین کے سر اور پیٹ پر کاٹا تاہم والدہ محفوظ رہی تاہم متاثرہ خاندان کی مدعیت میں تھانہ بھوآنہ پولیس نے جعفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی شروع کر دی ہے