پاک پتن میں ہیلتھ کنونشن سے آگاہی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

اتوار 10 دسمبر 2017 16:43

پاکپتن۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو کی قیادت میں ڈی سی آفس سے بختیار کاکیؒ چوک تک ہیلتھ کنونشن سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں اے ڈی سی عارف ریونیو عمر عزیز،ا ے ڈی سی جنرل حامد ناصر گورایہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈاکٹر الیاس، ڈی آئی او سید سلمان حسین ،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ اور پی ایس او فرزند خان لودھی سمیت تاجر و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کے کثیر تعداد موجود تھی،ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کے بجٹ کو دو گنا کر دیا ہے ہیلتھ کونسل کا قیام کو یقینی بنایا ہے جس کے تحت بہترین ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،ہیپاٹائٹس و ٹی بی کلینک میںکا قیام جہاں ان بیماریوں کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی بذریعہ کورئیر سروس گھر گھر پہنچائی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی اور ان سے بچائو سے متعلقہ مکمل آگاہی دی جارہی ہے اسی طرح دیہی علاقوں میں ایمبولنس سروس کا آغاز،IRMNCH ،نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ان تمام اقدامات کی روشنی میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ صحت دن رات کوشاں ہے ۔