جماعت اسلامی کا لانگ مارچ باب خیبر سے اتوار کی صبح پشاور روانہ ہو گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کا لانگ مارچ باب خیبر سے اتوار کی صبح روانہ ہو گیا ۔ جمیل چوک پشاور میں دھرنا دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا لانگ مارچ باب خیبر سے روانہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والوں قبائلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لانگ مارچ کے شرکاء تختہ بیگ چیک پوسٹ تک پیدل چلتے ہوئے پہنچیں گے ۔ اس دوران جوق در جوق قافلے مارچ میں شامل ہوں گے ۔ جس کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء بات جمیل پشاور پہنچ کر دھرنا دیں گے ۔۔