تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی مہم جاری

اتوار 10 دسمبر 2017 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء)تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام کسانون میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم جاری ہے۔تیلدار اجناس کی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ان اجناس کی امدادی سکیم کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گائوں ، یونین کونسل ، مرکز ، تحصیل اورضلعی سطح پر سیمینارز اور تربیتی پروگراموں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب زیر اہتمام اب وہاڑی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ بطور مہمان خصوصی جبکہ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے۔