حکو مت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محمدﷺ کے قوانین کو ملک میں نافذ کیاجائے ،پیرحمیدالدین سیالوی

اتوار 10 دسمبر 2017 16:30

حکو مت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محمدﷺ کے قوانین کو ملک میں نافذ کیاجائے ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) :پیر حمید الدین سیالوی کی فیصل آباد میں ختم نبوت ﷺکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر ملک میں اسلام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا میں حکو مت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محمدﷺ کے قوانین کو ملک میں نافذ کی جائے،ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے سیاسی آدمی نہیں ہوں نا سیاسی بات کروں گا،یہاں سیاست کے لئے نہیں ناموس ریاست کے لئے آئے ہیں ،گلی گلی ختم نبوت ﷺ کا پیغام پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جاری ختم نبوتﷺ کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے 5 ارکان اسمبلی استعفی پیش کر چکے ہیں اور متعدد بلدیاتی ارکان بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ کانفرنس ابھی جاری ہے دوسرے مرحلے میں مزید 15 ارکان اسمبلی کے استعفے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :