مقبوضہ کشمیرکی آزادی،گڈگورننس،میرٹ اورانصاف ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،ْ چوہدری محمد سعید

وزیر اعظم نے مشکل حالات میںبھی سخت فیصلے کئے اورآزادخطہ کوتعمیروترقی،گڈگورننس،میرٹ اورانصاف کی راہوںپرگامزن کردیاہے ،ْ گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعیدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی،گڈگورننس،میرٹ اورانصاف ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،ْوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے مشکل حالات میںبھی سخت فیصلے کئے اورآزادخطہ کوتعمیروترقی،گڈگورننس،میرٹ اورانصاف کی راہوںپرگامزن کردیاہے ،ْ پبلک سروس کمیشن،این ٹی ایس کے ذریعے پڑھے لکھے اورباصلاحیت لوگ آگے آرہے ہیں ،ْضلع کوٹلی کی مٹی بڑی زرخیزہے یہاںکی مٹی نے بہت بڑے بڑے لوگوںکوجنم دیاہے جنہوںنے اپنی محنت ،لگن اورایمانداری سے مختلف سیکٹرزمیںکام کرتے ہوئے دنیابھرمیںاپنانام اورمقام بنایاہے ،ْسابق صدر،وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کاتعلق بھی ضلع کوٹلی سے ہے آزادکشمیرکی تاریخ میںان کانام انتہائی عزت اوروقارسے لکھاجائے گاسائنس بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے انسانی عقل اورآنکھ حیران رہ جاتی ہے آج دنیاگلوبل ویلج بن چکی ہے پوری دنیااب ہاتھ میںآچکی ہے آپ اپنے موبائل پراپنے گھربیٹھے دنیابھرسے باخبررہتے ہیںآج انفارمیشن ٹیکنالوجی کادورہے طلباء گھرمیںانٹرنیٹ کے ذریعے بھی بہت سی معلومات حاصل کرسکتے ہیںصدرریاست انتہائی زیرک،دوراندیشن اورتجربہ کارہیںان کے بطورصدربننے سے تحریک آزادی کشمیرمیںمزیدبہتری آئی ہے ہماری حکومت نے مسئلہ کشمیرکوہمیشہ جاندارطریقے سے عالمی فورم پراجاگرکیاہے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی،سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف،صدرریاست سردارمسعودخان اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے مسئلہ کشمیرپرجانداراوردوٹوک موقف اختیارکرکے کشمیریوںکی حقیقی معنوںمیںترجمانی کی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے الفجرفائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعید نے پوزیشنز حاصل کرنے والی طلباء وطالبات میںسر ٹیفکیٹ،شیلڈزاورنقدانعامات بھی تقسیم کئے۔وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج آزادکشمیرکے اندرلوگوںکامعیارزندگی بلندہورہاہے پورے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کاسلسلہ جاری ہے پڑھے لکھے لوگوںکومیرٹ پرروزگارمل رہاہے این ٹی ایس کے ذریعے باصلاحیت ٹیچربھرتی ہورہے ہیںجوقوم کے معماروںکی بہترین تعلیم وتربیت کررہے ہیںآزادخطہ میںقائم ن لیگ کی حکومت انتخابات میںکئے وعدے پورے کررہی ہے ایمرجنسی سروسزکاآغازکرکے حکومت نے غریب اورنادارمریضوںکے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے آزادکشمیربھرکے اندرسڑکات پختہ ہورہی ہے اورعوام کوسہولیات میسرآرہی ہیں انہوںنے کہاکہ سی پیک آزادخطہ کی تقدیربدل دے گاآزادکشمیرکے اندرسی پیک بننے کے بعدبہت سے روزگارکے مواقع بھی فراہم ہونگے ٹیچرطلباء کے لیے رول ماڈل ہوتاہے ٹیچرز وقت مقررہ پرسکول آئیںاوراپنی اپنی کلاسزمیںبھی وقت مقررہ پرپہنچیںخودبھی ٹائم اورڈسپلن کی پابندی کریںاورطلباء کوبھی اس بارے بتائیںانہوںنے کہاکہ آزادحکومت اپنے بجٹ کا39فیصدیعنی تقریباً23ارب روپے تعلیم پرخرچ کررہی ہے اساتذہ محنت،ایمانداری،لگن سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیںخودبھی ٹائم اورڈسپلن کی پابندی کریںاورطلباء وطالبات کوبھی اس چیز کاپابندبنائیںنصابی سرگرمیوںکے علاوہ طلباء کی بہترین جسمانی نشوونماکے لیے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے پرائیویٹ سیکٹرزنے بھی بہت محنت کی ہے الفجرفائونڈیشن اس کی زندہ اورروشن مثال ہے الفجرفائونڈیشن نے انتہائی مختصرعرصہ میں سخت محنت کرتے ہوئے اپنامنفردمقام اورنام بنایاہے الفجرفائونڈیشن کے تمام اساتذہ ،جملہ سٹاف ودیگرکومبارکبادپیش کرتاہوںاس ادارہ کے سٹاف کی محنت اورلگن کی وجہ سے ہی آج یہ الفجرفائونڈیشن مثالی ادارہ بناہے محنت اورلگن انسان کونام،مقام اورعزت دیتی ہے جن لوگوںکے پاس زمینیں ہیںاوروہ بنجرپڑی ہوئی ہیںوہ اپنی زمینوںپرمحنت کریںاوراپنی زمینوںپرفصلیں،سبزیاں کاشت کریںانہوںنے کہاکہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد خطہ کی بہتری کے لیے جو اقدمات اٹھائے ہیں مخالفین بھی ان کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث آزاد کشمیر کا امیج بلند ہوا ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا کشمیر جب تک آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک پوری دنیا کے اندر امن نہیں ہو سکتا بھارت ایک دہشت گرد ملک ہونے کے ناطے کشمیریوں کے ساتھ خون کی حولی کھیل رہا ہے وہ خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا آزاد کشمیر کے تما م ہسپتالوں میں ایمر جنسی جیسی سروس کو فری کرنا اور ادویات کے لیے اضافی بجٹ کی فراہمی سے بھی عوام مستفید ہورہے ہیں آزاد کشمیر میں اربوں روپے کے تعمیراتی کا م جاری ہیں مین شاہرات کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔