اسلام آباد جلسہ ،ْ پیپلزپارٹی ابھی بھی آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ،ْ یونس میر

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور ممبر کشمیر کونسل یونس میر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں جلسہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی بھی آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ،پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں کیا پریڈ گرائونڈ جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ،ْشہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کا یہ اعلان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے پریڈ گرائونڈ جلسہ نے یہ ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی موجود ہے ، مسلم لیگ ن پنجاب او ر تحریک انصاف کے پی کے کی حد تک سیاسی جماعتیں ہیں ، صوبائی سیاسی جماعتوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا ہے ،یونس میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے آج تک اتنا بڑا جلسہ نہیں کیا ، پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد بڑے جلسے کرنے والی پارٹیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی 2018کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :