فاطمة الزہرا ڈگری کالج اور اقراء کالج آف ایکسیلنیس کی سالانہ پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)فاطمة الزہرا ڈگری کالج اور اقراء کالج آف ایکسیلنیس کی سالانہ پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی وزیر سپورٹس اینڈ کلچرل چوہدری سعید تھے جبکہ تقریب کی صدر ارت پرنسپل فاطمة الزہرا و اقراء کالج چوہدری مطلوب حسین نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سعید نے کہا کہ کوٹلی زندہ دلان کا شہر ہے جس نے بڑے بڑے سپوتوں کو جنم دیا جنہوں نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی خدمت کی انہوں نے کہا ہے کہ کوٹلی کی سر زمین نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان جیسی شخصیات کو جنم دیا ہے جو آج بھی ملک و ملت کی خدمت میں پیش پیش ہیں چوہدری سعید نے کہا ہے کہ مجھے فاطمة الزہراہ کالج پہنچ کر پتہ چلا ہے کہ یہ کتنا بڑا پرائیویٹ سیٹ اپ ہے اور کن سطور پر ریاست کے بچوں کی خدمت کر رہے ہیں قوم کو ڈاکٹر انجینیر ،اور بامقصد انسان مہیا کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں تمام انتظامیہ اور اساتذہ کرام کو اس محنت پر اور حب وطن کو جذبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین کر تا ہوں کہ یہ لوگ اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے اور ریاستی عوام کے بچوں کی علمی تشنگی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔