پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا انعقاد ،ْ مختلف امور زیر غور آئے

مجھے اعتماد میں لیے بغیر غیر آئینی اور غیر قانونی الیکشن کروائے گئے جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ْ ضلعی صدر مرزا عاطف

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق ضلعی صدر میاں محمد اکرم نے کی اجلاس میں ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی مرزا عاطف ،فاروق بٹ ۔

(جاری ہے)

کرنل مشتاق بٹ،ظفر اقبال طیب،علی حسنین سید،ہارون قریشی،فہیم اقبال،مطلوب حسین شاکر،عمران عادل،عثمان غنی،مدثر ہاشمی،شفیع اللہ،عامر زیب،مسرت شاہین،ملک فرید،مبین احمد سمیت درجنوں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے ایم ڈی حضرات نے شرکت کی تقریب میں موجود لوگوں کو ضلعی صدر مرزا عاطف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اعتماد میں لیے بغیر غیر آئینی اور غیر قانونی الیکشن کروائے گئے جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے مجھے کسی قسم کا نوٹس بغیر میں فارغ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جسے ہم نہیں مانتے جس پر تمام پرائیویٹ سکولز کے ایم ڈی حضرات نے تاہید کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ایک آئین موجود ہے جس کے تحت تما م اضلاع میں الیکشن کروائے گئے ہیں ضلع کوٹلی میں بھی تحت ضابطہ الیکشن کروائے جائے اس طرح کے ڈمی سسٹم کو نہیں مانتے انہوں نے مرکزی مجلس عاملہ apsca سے اپیل کی ہے کہ ضلعی الیکشن تحت ضابطہ کروائے جائیں جو باقاعدہ اعلان کیا جائے انہوں نے قرار داد پاس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا نمائندہ اجلاس اس سارے غیر آئینی پراسیس کو مسترد کرتا ہے اور دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرتا ہے

متعلقہ عنوان :