ڈونلڈ ٹرمپ کی حواس باختہ باتیں عالمی امن وامان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں ،ْ ساروق احمد طاہر

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) سردار فاروق احمد طاہر قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حواس باختہ باتیں عالمی امن وامان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آئے روز امریکی صدر کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں اور بیانات سامنے آتے ہیں مگر تازہ ترین بیان جس میں ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا عندیہ دیا ہے ،ْدراصل یہ سرا سر آگ سے کھیلنے والی بات ہے اور اس عمل سے ٹرمپ نے اُمت مسلمہ کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی گھنائونی کو شش کی ہے جس پر اُمت مسلمہ میں شدید غم و غُصہ پایا جاتا ہے ،ْمسلمانان عالم اپنے قبلہء اول کو کسی بھی قیمت پر اسرائیل کے حوالے نہیں کر سکتے اور نہ ہی چاہتے ہیں کہ ایسا سوچنے کی کوئی جسارت کرے۔

سردار فاروق احمد طاہر قائمقام سپیکر اسمبلی نے کہا کہ امریکی صدر کو فی الفور مسلمانان عالم سے اس انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان پر غیر مشروط معافی مانگنی چاہیئے اور آئندہ کیلئے ایسے بیانات و اقدامات سے باز رہنا چاہیئے جن سے مذہبی منافرت کو ہوا ملے اور عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو۔

متعلقہ عنوان :