شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر تُرکی پہنچ گیا

وفد دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لیئے مختلف تقریبات میں شرکت کرے گا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر تُرکی پہنچ گیا وفد میں چوہدری مسعود خالد ، کرنل (ر) وقار احمد نُور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ملک محمد نواز اور عبدالرشید ترابی شامل ہیں ،ْوفد دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لیئے مختلف تقریبات میں شرکت کرے گااور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے تُرکی کے ایوانوں تک یہ بات پہنچائے گا کہ تُرکی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ادارہ ء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیئے اقوام متحدہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔