ڈاکٹرراغب نعیمی امریکہ کے ’’تبلیغی و سیاحتی دورہ‘‘ کے بعد جرمنی پہنچ گئے

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ یونیورسٹی آف ایرفرٹ جرمنی میں’’مدارس اورامن ‘‘پرخصوصی مقالہ پیش کریں گے‘ترجمان

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی امریکہ میں سیاحتی ،ثقافتی وتبلیغی دورے کے دوران ایک ہفتہ قیام کے بعد جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں پر یونیورسٹی آف ایرفرٹ جرمنی میں ’’مدارس اورامن ‘‘کے موضو ع پر تحقیقی مقالہ خصوصی پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ڈاکٹرراغب نعیمی میلاد النبی کے سلسلے میں مختلف امریکی ریاستوں میں میلاد تقریبات ،کانفرنس ،سیمینارز میں شرکت اور سکالرزسے باہمی تبادلہ خیالات کے بعد آج ایک جرمنی پہنچے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایرفرٹ جرمنی میںدینی مدارس، باہمی رواداری کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں مقالہ خصوصی پیش کریں گے۔یاد رہے کہ دورے کی دعوت یونیورسٹی آف ایرفرٹ جرمنی کے شعبہ اسلامی کلچر کے سربراہ ڈاکٹرجمال ملک کی طرف سے دی گئی ۔

عالمی شہرت یافتہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی پرنسپل ورکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی بھی شریک ہیں جن کوورکشاپ کے اہم سیشن میں ’’رواداری میں مذہبی خواتین رہنماؤں کاکرادر ‘‘کے عنوان سے مقالہ خصوصی پیش کرنے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :