صوبہ بھر میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے آغاز

پنجاب حکومت مستقبل صوبہ بھر میں خواتین کونسلروں کی فلاح و بہبودکے خواتین کونسلروں کو تربیت دی جائے گی

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18کے تحت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کے ذریعے خواتین کی دادرسی ، ان کے خلاف معاشرتی برائیوں کے سدباب، صنفی مساوات اور انصاف کی یقین دہانی ، معاشی خود مختاری، قانونی ترامیم کے ذریعے خواتین کا تحفظ اور سماجی و معاشی حقوق کی پاسداری کے متعلق تربیت/آگاہی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں 3663سے زائد خواتین کونسلروں کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہی-صوبائی وزیر نے کہا کہ آگاہی پروگرام کے تحت لاہورمیں 573، گوجرانوالہ میں 391، راولپنڈی میں 395، سرگودھا میں 411، فیصل آباد میں 747، ملتان میں 406، ساہیوال میں 225، بہاولپور میں 259اور ڈی جی خان میں 256خواتین کونسلروں کو تربیت دی جائے گی-جبکہ یونیسیف کے تعاون سے 2 کروڑ 96لاکھ روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ماسٹر ٹرینرز کا ہراول دستہ تیار کیا گیاہے تاکہ یہ صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر دیگر بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ کا کا م سر انجام دیںجس سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہات کسی بھی ملک کی زرعی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے۔اور دیہی علاقوں میں صفائی کا نامناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا ریا ہے۔ انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کاآغازکر دیاہے۔

جس کے تحت 18ارب 59 کروڑ روپے کی خطیررقم سے پنجاب کے 3200 دیہاتوں میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کومناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام وضع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔ اور یہ پروگرام بھی اُنہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اربن یونٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے د یہاتوں سے کوڑے کرکٹ کے خاتمے لئے ایک جامع لائحہ عمل کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بلدیاتی اداروں کو کسی بھی معاشرے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی وضاحت کی محتاج نہیں۔ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘گائوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا-’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے ۔گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا یہ پروگرام دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میںایک بار صفائی کے خصوصی پروگرام کا آغاز کردیاگیا ہے،اس پروگرام پر بہترین انداز میں عملدرآمدکرنیوالے پہلے تین اضلاع کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی اوربہترین کارکردگی پر بلدیاتی قیادت اورانتظامی افسران کو شاباش دی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے اضلاع کی بازپرس ہوگی۔

متعلقہ عنوان :