یمن ،حوثی باغیوں نے یتیم بچیوں کا 30 ملین ریال کا بہبود فنڈ بھی لوٹ لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:02

صنعا ء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) یمن میں آئینی حکومت کیخلاف سرگرم ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں نے صنعا میں یتیم بچیوں کی کفالت اور بہبود کے لیے قائم کردہ ایک یتیم خانہ پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود یتیم بچیوں اور بچوں کے لیے رکھے گئے بہبود فنڈز بھی لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے الرحم انسانی بہبود فانڈیشن کے صنعا میں قائم دار الرحم مرکز کی چیئرپرسن رقیہ الحجری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران رقیہ الحجری کے دو بیٹوں کو بھی اغوا کر لیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حوثی شدت پسندوں نے رقیہ عبداللہ کے گھر اور رہائش کے قریب دار الرحم مرکز پر چھاپہ مارا اور وہاں پر یتیم بچیوں کی کفالت کے لیے رکھے گئے 30 ملین یمنی ریال لوٹ لیے۔ چھاپے کے دوران حوثیوں نے خاتون سماجی کارکن الحجری کے دو بیٹوں یونس اور الیاس فضل علی عبدالولی الحلالی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تاحال ان کے ٹھکانے کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :