وینزویلا کے بلدیاتی انتخابات میں صدر مادورو کی کامیابی یقینی

اتوار 10 دسمبر 2017 16:02

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وینزویلا کے بلدیاتی انتخابات میں صدر مادورو کی کامیابی یقینی ہونے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقجنوبی امریکی ملک وینزویلا کے بلدیاتی انتخابات کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہونے والے علاقائی الیکشن میں اِس باعث صدر نکولس مادورو کے حامی امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل میں عدم شفافیت کی بنیاد پر بائیکاٹ کیا ہے۔ کئی حکومت مخالف امیدواروں نے انتخابی عمل میں اپنی شمولیت برقرار رکھی ہوئی ہے لیکن ان کا تعلق متحدہ اپوزیشن کے بڑے اتحاد ڈیموکریٹک یونین سے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :