فلسطینی مظاہروں میں کمی آ جائے گی، اسرائیلی وزیر دفاع

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے پرتشدد مظاہروں میں بتدریج کمی آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لیبر مین نے ملکی فوج کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صورت حال معمول پر آنے کا امکان ہے اور جلد ہی پرتشدد حالات ختم ہو جائیں گے۔ فلسطینی علاقے غزہ میں مسلسل تیسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے دیکھے گئے ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد شروع ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :