افغان اسلامک اسٹیٹ میں غیر ملکی جہادیوں کی موجودگی کا انکشاف

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)شمالی افغانستان میں جڑیں پکڑتی اسلامک اسٹیٹ میں فرانسیسی اور الجزائری جہادیوں کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی صوبے جوزجان کے ضلع درزاب کے ایک انتظامی افسر محمد داور نے فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ فرانس اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے جہادی رواں برس نومبر میں افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ شام اور عراق کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کابل میں یورپی اور امریکی فوجی ذرائع نے داور کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔ درزاب ضلع پر اسلامک اسٹیٹ کا غلبہ بتایا گیا ہے۔