بھارت میں انتہا پسندوں کی جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) بھارت میں انتہا پسندوں کی جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ضلع علی گڑھ کے جٹاری ٹاون میں واقع جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھی10بجے جامع مسجد کے امام محمد سبیب رضا نے اپنے کمرے کے قریب سے آتی ہوئی آواز سنی ۔

(جاری ہے)

جیسے ہی وہ کمرے کے اندر گئے شرپسند عناصر نے دروازہ باہر سے بندکردیا اور انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی۔ اندر پٹرول چھڑک کر کھڑکی سے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی کمرے میں پھینک دی جس سے پورا کمرہ شعلوں کی نذر ہوگیا۔ اس صورتحال سے خوفزدہ امام نے موبائل فون پر پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ ہندومسلم دونوں فریق جمع ہوگئے اور انہیں بروقت بچالیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :