مسجد نبوی مین نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے واسطے نئے اقدامات

رسول اللہ اور شیخین رضی اللہ عنہما پر سلام پیش کرنے کے مقام تک جانے والی گزرگاہ کو تیار کر لیاگیا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رسول اللہ اور شیخین رضی اللہ عنہما پر سلام پیش کرنے کے مقام تک جانے والی گزرگاہ کو تیار کر لیاگیا ، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں مسجد نبوی میں رش کے دوران زائرین آسانی کے ساتھ نمازیوں کے لیے تنگی کے بغیر سلام پیش کرنے کے لیے حاضر ہو سکیں۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت مملکت کی قیادت کی جانب سے ان ہدایات کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد زائرین کے مسجد نبوی میں حاضر ہونے اور سلام پیش کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔اس مرتبہ نمازِ جمعہ کی امامت ریاض الجنہ میں محرابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کی گئی۔ شیخ عبداللہ البعیجان نے محراب نبوی سے نماز جمعہ میں امامت کی۔اس اقدام نے زائرین کے دلوں میں ایک خاص نوعیت کی کیفیت پیدا کر دی۔ انہوں نے مسجد نبوی میں حاضری دینے والوں کے لیے گراں قدر خدمات پیش کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، مملکت کے ولی عہد اور مدینہ منورہ کے گورنر کے لیے عند اللہ ماجور اور عظیم ثواب کے مستحق ہونے کی دعا کی۔