قومی اسمبلی کے پارلیمانی وفد کی روضہ رسولؐپر حاضری

وفد کی پاکستان کے استحکام ، ترقی ، خوشحالی ،امن و سلامتی خصوصاًًعالم اسلام کو درپیش مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے دعا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) : قومی اسمبلی کی طرف سے متفقہ طور پر منظور ہونے والی قراردار کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے اعلی سطحی وفد نے حضوؐ کی انسانیت کے لیے رحمتوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدینہ منورہ میںروضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور سلام عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے پاکستان کے استحکام ، ترقی ، خوشحالی ،امن و سلامتی خصوصاًًعالم اسلام کو درپیش مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا کی ۔

وفدمیں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی چیئر پرسن بیگم شگفتہ جمانی سمیت ارکان قومی اسمبلی سید عمران احمد شاہ ،بیگم کرن عمران ڈار ،علی محمد خان ، رفیق احمد جمالی ، محمد کمال ،بیگم شاہدہ اختر علی ، صاحبزادہ محمد یعقوب، بسم اللہ خان، سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی قمر سہیل لودھی و دیگر شامل ہیں۔