چین ،فلسطین و اسرائیل مابین امن مذاکرات کا خواہشمند

مشرق وسطیٰ کو کسی اور تباہی سے بچانا مقصود ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

اتوار 10 دسمبر 2017 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) چین فلسطین و اسرائیل مابین امن مذاکرات کا خواہشمند ہے ، یہ امن مذاکرات سربراہان مملکت پرمشتمل وفود بیجنگ میں منعقد کروانے پر غور کیا جارہا ہے ، چین کے معروف روزنامہ چائنا ڈیلی کا کہنا ہے ۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لئے سربراہان مملکت پرمشتمل امن مذاکرات بیجنگ میں کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم کاسٹیٹس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے کیاجائے ، وانگ نے گلوبل سچوایشن اینڈ چائنا ڈپلومیسی کے سیمینار سے خطاب کرے کے دوران کہا کہ رواں سال کے آخر تک فلسطین و اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کی کوشش کی جائے گی ، اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے سربراہان کو اپنے اپنے وفد کے ساتھ بیجنگ میں امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، چین کا مقصد محض مشرق وسطیٰ کو کسی اور تباہی سے بچانا مقصود ہے ، مشرق وسطیٰ جو کہ پہلے ہی بہت سے مسائل میں گھرا ہے اور ابھی تک اس سے نہیں نکال پار رہا کہ نئی مصیبت نے آ گھیرا ہے