معمولی تکرارپربھارتی فوجیوں نے اپنے ہی چارساتھی فائرنگ سے بھون ڈالے

فائرنگ کرنے والی پیرا ملٹری فوج کا حوالدار سنتھ کمار گرفتار، قتل کی اس واردات کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ،حکام

اتوار 10 دسمبر 2017 15:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) بھارتی نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فوج کے حوالدار سنتھ کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی عمر پینتیس برس بتائی گئی ہے۔ریاستی حکام نے قتل کی اس واردات کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی پیرا ملٹری فوج کے ایک اہلکار نے گولیاں مار کر اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ۔ بھارتی فوجی کی فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے وسطی علاقے کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بیجاپور میں ہوا۔ فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فوج کے حوالدار سنتھ کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی عمر پینتیس برس بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیجاپور کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر تصدیق کی کہ اس واقعے کے رونما ہونے سے قبل قاتل اور مقتولین کے درمیان کسی معاملے تکرار کی بھی اطلاع ہے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ امکاناً اٴْس تکرار کے دوران شدید رنج اور غصے کی کیفیت میں اٴْس نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چائیں۔حکام کے مطابق یہ چاروں فوجی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور ایک زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار انسپکٹر بتایا گیا ہے۔چھتیس گڑھ کی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیراملٹری دستے تو ریاست میں مزاحمتی تحریک کو دبانے کے سلسلے میں تعینات ہیں اور اٴْن میں ایسی ہولناک قتل کی واردات یقینی طور پر قابل افسوس ہے۔رواں برس جنوری میں بھی پیرا ملٹری فوج کی کمانڈو یونٹ کے ایک اہلکار نے بھی گولیاں مار کر اپنے چار افسروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان افسران نے فائرنگ کرنے والی فوجی کی چھٹی کی درخواست کو نامنظور کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :