مدینہ منوّرہ میں صفائی کرنے والوں کو شیڈز والی سائیکلیں فراہم کردی گئیں

اتوار 10 دسمبر 2017 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں وزارت ٹرانسپورٹ نے سڑکوں کی صفائی پر مامور افراد کو سائیکلیں تقسیم کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد مذکورہ افراد کو طویل فاصلے تک پیدل چلنے سے بچانا، ان کو تحفظ فراہم کرنا اور کام کی لیاقت میں اضافہ کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تقسیم کی جانے والی ان سائیکلوں میں شیڈز بھی لگے ہوئے ہیں تا کہ کام کرنے والے دٴْھوپ سے محفوظ رہیں۔