پیر حمید الدین سیالوی کی فیصل آباد میں ختم نبوت ﷺکانفرنس ،2قومی اسمبلی اور3صوبائی اسمبلی رکن نے استعفی دے دیا

اتوار 10 دسمبر 2017 15:21

پیر حمید الدین سیالوی کی فیصل آباد میں ختم نبوت ﷺکانفرنس ،2قومی اسمبلی ..
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) :فیصل آباد کے پلے گروانڈ میں جلسے کا انعقاد ہونے سے پہلے ہی 2قومی اسمبلی اور3صوبائی اسمبلی رکن نے استعفی کا اعلان کا دیا ہے جن میں رکن قومی اسمبلی مولانا رحمت اللہ نے مستفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے اس کیساتھ ڈاکٹر نثار جٹ ، محمد علی ٹوانہ ،محمد خان بلوچ ،ایم پی اے نظام الدین سیالوی اور غلام بی بی بھروانہ بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنے عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔پیر احمد سیالوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ اپنے عہدے سے استعفی دیں نہیں تو پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء ن لیگ کا خدا حافظ کہہ دیں گے ۔جبکہ آج پیر حمیدالدین سیالوی کے پیرو کار نے اپنے وعدے کے مطابق اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مزید کارکنان اپنے عہدے سے استعفی دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت پانچ ارکان اسمبلی اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :