پریمیر کرکٹ لیگ ،چوتھے رائونڈ میں جاز،ڈیسکون، آئی سی آئی اور فاطمہ گروپ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پریمیر کرکٹ لیگ کے چوتھے رائونڈ میں جاز،ڈیسکون، آئی سی آئی اور فاطمہ گروپ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔کارپوریٹ کلبز کی جاری لیگ میںکے چوتھے رائونڈ کے میچز میں ہنڈا اور جاز کے درمیان ماڈل ٹائون وائٹس گرائونڈ میں میچ ہوا ۔ہنڈانے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور3وکٹوں کے نقصان سے 170رنز کا ہدف دیا جو کہ جاز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 19.2اوورز میں 5 کھلاریوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

ر خرم ہمایوں کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرے میچ میںڈیسکون اور اکزونوبل کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں ڈیسکون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ ڈیسکو ن کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر191رنز کا ہدف دیا جبکہ اکزونوبل کی ٹیم 14.3اورز میںصرف129 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیسکون کے وسیم ولیم کو مین آف دی میچ قرا ر دیا گیا ۔تیسرا میچ آئی سی آئی اور نیسپاک کی ٹیموں کے درمیان ریس کورس گرائونڈIمیں کھیلا گیا جس میںنیسپاک نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورپوری ٹیم15.5 اوورز میں120 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ آئی سی آئی نے 4وکٹوں کے نقصان پر15.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔آئی سی آئی کے زوہیب شاہد مین آف دی میچ قرار پائے۔چوتھے میچ میںفاطمہ گروپ اور تھری ڈی ایم ایس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں فاطمہ گروپ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں169 رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں تھری ڈی ایم ایس کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان سے 123 رنز بنا سکی ۔فاتح ٹیم کے عامر ملک مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :