اداکارہ زائرہ وسیم کا دوران پرواز جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام

شکایات پر تحقیقات جاری ہیں ،ْاس قسم کا رویہ کسی کے ساتھ بھی ناقابل برداشت ہے ،ْ کمپنی کا رد عمل

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) بالی وڈ چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم نے بتایا ہے کہ انہیں دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو چیٹ میں روتے ہوئے کہا کہ دہلی سے ممبئی پرواز کے دوران انہیں ایک شخص نے ہراساں کیا ہے ۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری اور ویڈیو میں کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے بار بار انہیں پاؤں لگایا کبھی وہ پاؤں سے ان کی گردن چھوتا تو کبھی کمر پر پاؤں لگاتا جس پر وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن عملے سے مشکوک شخص کی شکایت کی تاہم ایکشن نہیں لیا گیا تاہم انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنی خواتین کو ایسے عزت دیتے ہیں۔دوسری جانب وسٹرا ایئر لائن کی انتظامیہ نے زائرہ وسیم کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں اس قسم کا رویہ کسی کے ساتھ بھی ناقابل برداشت ہے۔واضح رہے کہ چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم فلم ’دنگل‘ اور ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :