ساہیوال سپیشل بچوں کو ہفتہ میں ایک دن پارک کی سیر کرانے کا حکم کمشنر

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا شہر کے سب سے بڑے فریدیہ پارک کا دورہ ،عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ ،سپیشل بچوں کے لئے بنائے گئے خصوصی پولین کا بھی دورہ ،تفصیلات کے مطابق کمشنر نے فریدیہ پارک کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا -انہوں نے پارک کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور لانز کی بہترین صفائی پر پی ایچ اے کے عملے کی تعریف کی -ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور اور ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس بھی ان کے ہمراہ تھے -کمشنر نے جوگنگ ٹریک اور بچوں کے لئے لگائے گئے جھولوں کا بھی جائزہ لیا او رہدایت کی کہ جوگنگ ٹریک پر فاصلے کے سائن بورڈ بھی لگائے جائیں -انہوں نے فریدیہ پارک میں سپیشل بچوں کے لئے بنایا گیا خصوصی پارک بھی دیکھا اور سپیشل ایجوکیشن کے ضلعی افسر کو ہدایت کی کہ والدین اور بچوں میں آگہی کے لئے سپیشل بچوں کے سکولوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو ہفتے میں ایک دفعہ پارک لازمی بھیجیں -انہوں نے پی ایچ اے کوبھی سختی سے ہدایت کی کہ اس مخصوص پارک میں سپیشل بچوں یا افراد کے علاوہ کسی اور کو نہ آنے دیا جائے تا کہ ان کے لئے نصب خصوصی جھولے خراب نہ ہوں-کمشنر علی بہادر قاضی نے شہر کے پارکوں کی عمومی صفائی بہتر رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی -ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور نے یقین دلایا کہ پی ایچ اے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان کے مالی دن رات پارکو ں کو سنوارنے میں مصروف ہیں -انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارکو ں میں صفائی رکھنے میں عملے سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لئے کوڑا دان ہی استعمال کریں -

متعلقہ عنوان :