ساہیوال گیس لیکج کا مقدمہ درج گرفتار ڈرائیوروں کو جیل بھیج دیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پولیس تھانہ غلہ منڈی نے کنٹینر لیکج کا مقدمہ دو ڈرائیوروں مولاداد اور فاروق کے خلاف درج کر لیا ہے اور دونوں کو گرفتار کر کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ہفتہ کی شام کو عارفوالہ بائی پاس پر کنٹینر نمبر 570/TLGتیز رفتاری اور لا پر واہی سے چلانے کی بنا پر گیس کی لیکج ساہیوال بائی پاس پر ایک اڈہ پر شروع ہو گئی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہو گئی ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے مو قع پر پہنچ کر ایک بڑے حادثہ کو ہو نے سے بچا لیا اور گیس کو دوسرے کنٹینر میں ری فلنگ کر کے ٹرانسفر کر دیا گیا اور 5گھنٹے تک اس دوران لوگوں میں خو ف و ہراس پھیلا رہا اور بھگڈر مچی رہی اور متا ثرہ علاقہ میں ٹریفک بھی جام رہی ۔

(جاری ہے)

زرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی گیس اسمگل کر کے غازی پلانٹ میں لائی گئی تھی پولیس اور کسٹم حکام نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور کنٹنیر کو بھی تحویل میں لے لیا ہے گرفتار ڈرائیوروں کا تعلق نو شکی بلو چستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :