ساہیوال گھریلو تنازعہ باپ کا تین بچوں سمیت اقدام خود کشی چاروں ہسپتال دا خل

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) گھریلو تنا زعہ پر فرید ٹائون میں ایک باپ نے اپنے تین بچوں سمیت زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی چاروں کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 40سالہ وقاص احمد کا اپنی بیوی سے گھریلو تنا زعہ چلا آرہا تھا کہ اس نے اپنے تین بچوں بچی فزا اور دو بچوں سموں اور زوہیب کو زہریلی سپرے پلا دی اور پھر خود بھی پی لی جس پر چاروں کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے بچوں کی عمریں 5سال سے 10سال تک ہیں جہاں کمسن بچے زوہیب اور بچی فزا کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :