ْاسلام آباد ،ْتھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

فائرنگ سے ہلاک افراد میں میاں بیوی بھی شامل ،ْعالم خان اور اس کی اہلیہ کی لاشیں گاڑی سے ملیں فائرنگ کا واقعہ کھیتوں میں بکریاں چرانے پر پیش آیا ،ْک ہونے والے عالم خان کا تعلق وزیرستان سے ہے ،ْپولیس ذرائع

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں ،ْعالم خان اور اس کی اہلیہ کی لاشیں گاڑی سے ملیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مخالف فریق کے ہلاک شخص کی شناخت مسکین کے نام سے ہوئی ۔فائرنگ کا واقعہ کھیتوں میں بکریاں چرانے پر پیش آیا۔لاشوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ْپولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم ذیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے عالم خان کا تعلق وزیرستان سے ہے جبکہ مخالف پارٹی کے ہلاک شخص کی شناخت مسکین کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :