ن لیگ کی حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جا رہا ہے ،ْ بلاول بھٹو زر داری

پرتشدد انتہاپسندی سے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں ،ْ شریک چیئر مین پیپلز پارٹی ہماری جماعت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف لڑتی رہے گی ،ْ بیان

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جا رہا ہے ،ْ پرتشدد انتہاپسندی سے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پرمکمل یقین رکھتی ہے ،ْموجودہ حالات میں ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپیپلز پارٹی کو شدید تشویش ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری جماعت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف لڑتی رہے گی