مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف مجھے چار سال سے بیوقوف بنا رہے ہیں ،ڈاکٹر شاہد مسعود

اتوار 10 دسمبر 2017 14:55

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف مجھے چار سال سے بیوقوف بنا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) : سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمارے ساتھ وعدے نہیں نبھائے ،نواز شریف نے ہمیں چار سال تک بیوقوف بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف سے پہلے آصف علی زرداری بیوقوف بنا رہے تھے اور آصف علی زرداری سے پہلے جنرل پرویز مشرف نے بیوقوف بنایا ۔پچھلے پچاس سال مولانا فضل الرحمن بیوقوف ہی بنتے جا رہے ہیں لیکن یہ ایسی بیوقوفی ہے کہ ان کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن وہ وہ بیوقوف ہی بنے جا رہے ہیں ۔اگر ایسے بیوقوف ساری عوام ہو جائے تو کیا بات ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :