گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

اتوار 10 دسمبر 2017 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل،معروف ترین سڑک پر کسی بھی وقت کوئی بڑا جان لیوا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے سڑک کی بہتری بحالی اور مرمتی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھاوڑہ کی تین یونین کونسل ہاء کومی کوٹ،چنال بنگ،جھنڈگراں کے ہزاروں افراد کو جن شاہراہ سے ملانے والی گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ روڈ کی عرصہ دس سال سے مرمتی نہ کی گئی جسکی وجہ سے روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ملک عبدالرحیم اعوان،سرور طاہر سعید، خواجہ منظور، راجہ عاصم نے مطالبہ کیا ہے کہ کومی کوٹ روڈ کی مرمتی بحالی یقینی بنائی جائے۔