پریڈ گرائونڈ جلسہ کی کامیابی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے رخ کا تعین کر دیا ہے‘ملک حنیف اعوان

اتوار 10 دسمبر 2017 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پی پی پی آزاد کشمیر کھاوڑہ حلقہ نمبر چار کے رہنماء ملک حنیف اعوان نے کہا ہے کہ پریڈ گرائونڈ جلسہ کی کامیابی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے رخ کا تعین کر دیا ہے۔آزاد کشمیر کے جیالوں نے قائد کشمیر صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے حکمرانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

کھاوڑہ سے مرکزی آرگنائزر ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان کی بہترین عوامی رابطہ مہم کے نتیجے میں تاریخی جلوس جلسہ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں۔جلسہ نے سیاسی جمود توڑنے کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان اور آزاد خطہ کے عوام کی بڑی تعداد آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔پاکستانی اور کشمیری عوام کے مینڈیٹ پر گزشتہ عام انتخابات میں شب خون مارا گیا ہے۔

ملک محمد حنیف اعوان نے ملک ہائوس گہل میں کارکنان سے اظہار تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں بلدیاتی الیکشن میں چوری شدیہ مینڈیٹ مال مسروقہ برآمد کریں کریں گے۔پیپلزپارٹی کو ختم کرنے یا ختم ہونے والوں کو خواب اس جلسہ نے چکنا چور کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :