تین ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نارمل میزانہ پر منتقل کرناان کے اہل خانہ کیلئے بڑا انعام ہے‘ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ

سیکرٹری ہیلتھ سروسز کی پالیسیوں کے مطابق محکمہ صحت عامہ کو ایک ماڈل اور حقیقی معنوں میں مریضوں کیلئے بہترین اور مثالی ادارہ بنانے کا فریضہ ادا کرے گا

اتوار 10 دسمبر 2017 14:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے تین ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکر زکونارمل میزایہ پر منتقل کر کے ان کی سروس کو مستقل کرنے کا جو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے بلاشبہ ہزاروں خاندانوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ کو قدت کی طرف سے بہت بڑا انعام ملا ہے ۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا معاملہ اور مسئلہ آزادکشمیر حکومت کا نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے ہی حل کرنا تھا جس کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سروسز آزادکشمیر میجر جنرل خالد حسین اسد کی دن رات کی محنت ، جدوجہد اور کاوشیں بھی تاریخ کا حصہ بن گئیں ہیں جنہوں نے آزادخطہ کو پولیو فری ا سیٹ بنانے میں اہم ترین رول ادا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کیس مضبوط بنیادوں پر لڑھ کر ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کا سال ہاسال سے زیر التواء حق دلانے کی کامیاب کوششیں کیں جس پر آج نہ صرف صحت عامہ سے وابستہ ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز ، نرسنگ فیڈریشن آزادکشمیر پیرامیڈیکس بلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ان کے اہلخانہ بھی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی اور سیکرٹری ہیلتھ سروسز میجر جنرل خالد حسن اسد کے شکرگزار اور ان کیلئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ںے نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ و بنیادی صحت کے زیر اہتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرف سے انہیں مستقل اور نارمل میزانیہ پر لانے کے حکومتی فیصلہ کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری نے کی ۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فاروق نو ر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوبھمبر ڈاکٹر فدا حسین ، ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ، لیڈی ڈاکٹر روبینہ عدالت ، ایڈیشنل ڈی ایچ او ضلع میرپور ڈاکٹر ندیم فضل داد ، سیکرٹری جنرل پاکستان نرسز فیڈریشن آزادکشمیر محترمہ جمیلہ رجب ،محترمہ قمر النساء سمیت دیگر نے بھی اپنے اپنے خطاب میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نارمل میزنیہ پر منتقل کرنے کے ایک ناممکن العمل ٹاسک کو ممکن کردکھانے پر سیکرٹری ہیلتھ سروسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش اور ان کی گرانقدرخدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت عامہ سے منسلک ہر کارکن اپنے سرکاری فرائض کو دل و جان پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے گا ۔

اور سیکرٹری ہیلتھ سروسز کی پالیسیوں کے مطابق محکمہ صحت عامہ کو ایک ماڈل اور حقیقی معنوں میں مریضوں کیلئے بہترین اور مثالی ادارہ بنانے کا فریضہ ادا کرے گا۔ تقریب کے کامیاب ترین انعقاد کا کریڈٹ محترمہ قمر النساء ، نجمہ شہزاد، یاسمین اختر، زیتون اختر اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات کاؤشیں کرکے تنخواہ نہ ملنے کے باوجود اس تقریب کا کامیاب انعقاد کیا ۔

ڈاکٹر بشیر چوہدری نے مزید کہا کہ آزادحکومت نے تمام ترمالی مشکلات کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات اور پالیسیوں کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر صحت عامہ اور سیکرٹری ہیلتھ سروسز کی راہنمائی میں پورے آزادکشمیر میں نہ صرف فری بنیادوں پر ایمرجنسی سروسز مہیا کیں بلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقل بنیادوں پر سروس کو تحفظ مہیا کر کے بہت بڑا کارنامہ بھی سرانجام دیاہے۔