آج پھر عالم اسلام بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک اور صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے‘عبدالغفار روپڑی

بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے یہ کوئی جذباتی بات نہیں ہمارے ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے

اتوار 10 دسمبر 2017 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ آج پھر عالم اسلام بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک اور صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے، بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے یہ کوئی جذباتی بات نہیں ہمارے ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے،ٹرمپ کا فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے۔

گزشتہ روز جماعت کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیت المقدس عرب اور اسرائیل کا مسئلہ نہیں یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے،مسلم حکمران امت کی آواز بنیں اوراس فیصلے کے خلاف ایکشن پلان مرتب کرے،امریکی صدر ڈونل ٹرمت کت اس فیصلے کی واپسی تک جماعت اہلحدیث اپنا احتجاج جاری رکھے گیا۔

(جاری ہے)

نہوں نے مزید کہا کہ ہم بیت المقدس کو کسی قیمت پر امریکہ کے سفارت خانے کو برداشت نہیں کریں گے اور اس کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے یہ کوئی جذبات نہیں ہمارے ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اہلحدیث ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کر رہی ہے،عالم اسلام امریکی صدر کے اس فیصلے کو قبول نہیں کرتا۔امریکی صدر نے اپنے اس فیصلے سے پوری دنیا کے امن کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والا عسکری اتحاد قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کرکے فلسطینی مظلوموں کی مدد کرے، پوری امت مسلمہ ساتھ دے گی۔