ہدایت کار محسن علی کی پہلی ’’فلم چھپن چھپائی‘‘ کا ٹریلر جاری ،فلم 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینب بنے گی

اتوار 10 دسمبر 2017 14:20

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) ہدایت کار محسن علی کی پہلی ’’فلم چھپن چھپائی‘‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فلمی پنڈتوں نے اداکار احسن خان اور نیلم منیر کو فلم انڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘21دسمبر کو سینما گھروں کی زینب بن رہی ہے فلم کی ریلیز سے قبل فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم انڈسٹری سے وابستہ نامور شخصیات نے احسن خان اور نیلم منیر کو فلم انڈسٹری کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے بہترین اداکاری کی ہے اور آئندہ آنے والے وقت میں یہ دونوں اداکار فلم انڈسٹری کی ضرورت ہونگے ۔

یادرہے کہ فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘اداکارہ نیلم منیرکی بطور فلمی اداکارہ پہلی فلم ہے ۔

متعلقہ عنوان :