انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ،ْ بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ،ْ متعدد زخمی

سرینگر میںاقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کو روکنے کے لیے پابندیاں نافذ ،ْ حریت قیادت گھروں میں نظر بند

اتوار 10 دسمبر 2017 14:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پر اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی ،ْ وادی کے خلاف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،ْبھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوںکے خلاف ہڑتال اور بلیک آئوٹ کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔

(جاری ہے)

مزاحمتی قیادت نے لالچوک سرینگر سے سونہ وار کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیاتاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے ریلی کو ناکام بنانے کے لیے شہر میں سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ پابندیاںرینہ واری، نوہٹہ، خانیار، مہاراج گنج، صفہ کدل، مائسمہ، کرالہ کھڈ، کوٹھی باغ اور رام منشی باغ تھانوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں عائد کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے احتجاجی ریلی کی قیادت سے روکنے کے لیے میر واعظ اور دیگر حریت رہنمائوں کو نظر بند کر کردیا،ْ سید علی گیلانی پہلے سے گھر میں نظر بند ہیںجبکہ محمد یاسین ملک گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :