علینہ بہن کو قتل اس لئے کیا وہ نا زیبا ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کرتی تھی،بہن علوینہ کا اعترافی بیان

علینہ کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا اس نے نہیں کی ،میرے منگیتر کے سمجھانے کے باوجود بھی اس نے ہماری بات نہیں مانی،اس لئے قتل کر دیا

اتوار 10 دسمبر 2017 14:14

علینہ بہن کو قتل اس لئے کیا وہ نا زیبا ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کرتی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) : کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں علوینہ نامی لڑکی نے سگی بہن علینہ کو اس لئے قتل کروایاکیونکہ علینہ نے احسن کے ساتھ مل کر میری نا زیبا ویڈیو بنائی،علینہ بہت زیادہ بلیک میل کرتی تھی بعض اوقات چھوٹی چھوٹی بات ماں باپ کو بتا دیتی جس کی وجہ سے مجھے مار پڑتی ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق علینہ نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے علینہ بہن کو ویڈیو ثبوت مٹانے کا کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا پھر اس کے بعد میں نے اپنے منگیتر مظہر کو بتایا اور میرے منگیتر نے بھی اس کو سمجھانے کی کوشش کی کہ علینہ مہربانی کر کے میں علونیہ کا منگیتر ہوں آپ لوگوں کا رشتہ دار بننے والا ہوں آپ ڈیلیٹ کر دو ۔

لیکن اس نے ہماری بات نہیں مانی پھر ہم دونوں نے مل کر اس کو قتل کرنے کا پلان بنایا ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے گھر میں رات کے وقت پچھلے راستے سے اپنے منگیتر اور اس کے دوست کو بلوایا اور ان کو اپنے گھر سے چھری فراہم کی ۔اور ان کے ساتھ مل کر ہم نے علینہ کا گلا کاٹ دیا ۔قتل کرنے کے بعد میں اپنے منگیتر سے کہا کہ گھر کا کچھ سمان لے جاؤ تا کہ ایسے لگے کہ گھر میں چوری ہوئی ہے اور مزاحمت پر علینہ کا قتل ہوا ہے ۔

انہوں نے ایسے ہی کیا وہ گھر میں کچھ سمان لے گئے اور میں نے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان لگا لئے تا کہ ایسے لگے کہ میں نے علینہ کو بچانے والوں میں شامل تھی ۔ علونیہ نے اپنے اخری الفاظ میں یہی کہا کہ جس کے ساتھ ایسا کچھ ہو رہا ہے مہربانی کرکے وہ اپنے ماں باپ کو بتائیں اس دنیا میں ماں باپ کے علاوہ کوئی کسی کا نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :