کرکٹ شائقین عامر کی طرح مجھے بھی معاف کردیں ،محمد آصف

قائد اعظم ٹرافی میں فارم اور ردھم حاصل کرلیا ، قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم ثابت کرسکتا ہوں ، فاسٹ با ئو لر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

کرکٹ شائقین عامر کی طرح مجھے بھی معاف کردیں ،محمد آصف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) فاسٹ با ئو لر محمد آصف نے کرکٹ شائقین سے ایک مرتبہ پھر ان کے جرم کو معاف کرنے کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ شائقین عامر کی طرح مجھے بھی معاف کردیں،قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے ، قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو ثابت کرسکتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو ثابت کرسکتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے فٹنس اور ردھم کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی بھی دکھائی ہے۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے اور سلمان بٹ کے مقابلے میں محمد عامر کے ساتھ دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین سے جس طرح عامر کو معاف کیا ہے اسی طرح انھیں بھی معاف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے فاسٹ بالر نے کہا کہ جس طرح انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا ہے یہ دوہرا معیار ہے، پالیسی سب کیلئے برابر ہونی چاہیے۔

محمد آصف نے کہا کہ وہ انگلینڈ ،آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی کنڈیشنز میں بالنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو وہاں پر بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہوں۔محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعوی کیا کہ ان کے غیرملکی لیگ کی ٹیموں سے رابطہ ہے تاہم جب تک معاملات حتمی شکل اختیار نہیں کرتے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :