زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر عطاء الله نے پی ایچ ڈی کرلی

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے ریسرچ سکالر عطاء الله نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف کی زیرنگرانی پلانٹ پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے‘ انہوں نے خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں اگائے جانے والے آلو کی فصل پرحملہ آوربڑے وائرسز کی بیالوجی اور مالیکیولر بیالوجی پر ریسرچ کی‘ سکالر کی تحقیق کی جانچ امریکہ اور کینیڈا کے پروفیسر زسے کرائی گئی‘ سکالر نے گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ امتحانی نشست میں اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔

متعلقہ عنوان :