پشاور، گورگھٹڑی میں خواتین کی دستکاریوں کی نمائش کا انعقاد

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) پشاور کے تاریخی مقام گورگھٹڑی میں خواتین کی دستکاریوں کی نمائش کا انعقاد ہوا ،نمائش میںویمن پارلیمنٹرین کا کس کی طرف سے مختلف سٹال لگائے گئے تھے جن میں خواتین کی طرف سے بنائی گئی اشیاء اور کشیدہ کاری کے نمونے رکھے گئے تھے نمائش کا مقصد گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی مدد کرناہے اور ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء مارکیٹ تک پہنچاناہے، گورگھٹڑی نمائش میں پشاور سمیت مختلف اضلاع کی خواتین نے حصہ لیااور ہاتھ سے بنائی گئی وہ تمام اشیاء جو انہوں نے گھروں میں بنائی تھیں وہ سٹالوں کے ذریعے لوگوں کو دکھائیں ‘ نمائش کے منتظمین کا کہناہے کہ پہلے ہی دن ان کو اچھارسپانس ملاہے ۔

متعلقہ عنوان :