نوجوان تعلیم کے ساتھ غیر نصافی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں‘ حاجی جاوید

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر گلبہار میں سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہو گیا‘ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کونسل پشاور حاجی محمدجاوید تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آفتاب احمدکو مباکباد پیش کی کہ انہوں نے ایک عرصہ بعد سنٹر میںغیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا،انہوں نے کہاکہ تعلیم وتربیت کیلئے بہتر دماغ اور توانائی کی ضرورت ہے جو صحت کے بغیر ناممکن ہے اس لیے نوجوانوں کو تعلیم وتربیت کیساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے‘ انہوں نے مزید کہاکہ جی ٹی وی سی نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا پرانا سنٹر ہے اور انشاء الله ٹیوٹا اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے جلد یہ سنٹر صوبہ کا ماڈل سنٹر بنے گا۔

متعلقہ عنوان :