سٹی سرکل پشاورکے سکولوں میں انگریزی اور اردو تقریری مقابلے

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء)محکمہ تعلیم سٹی سرکل کے زیراہتمام مختلف زونز میں بزم ادب کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ‘گزشتہ روز اردو اور انگریزی تقریر کے مقابلے منعقد کئے گئے، اردو تقریر میں زون ون میں جی پی ایس یوسف آباد کے عثمان بہادر ‘ زون ٹو میں جی پی ایس عبداللہ ‘ زون تھری میں جی پی ایس قاضی کلے کے خان باچا جبکہ زون فور میں جی پی ایس رشید گڑھی کے لقمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ‘اسی طرح انگریزی تقریری مقابلے میں زون ٹو میں جی پی ایس اخون آباد کے محمد زبیر ‘ زون تھری میں جی پی ایس افغان کالونی کے محمد ہارون جبکہ زون فور میں جی پی ایس وزیرباغ کے سلمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔