فلوریڈیا میں طیارے کے حادثے میں پائلٹ سمیت دو چینی تربیتی باشندوں کے ہلاک ہونے کا امکان

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

فلوریڈیا میں طیارے کے حادثے میں پائلٹ سمیت دو چینی تربیتی باشندوں کے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) نے کہا کہ کونیکشن 900طیارہ غولوسیا ۔سیمی نول کائونٹی کے قریب جھیل ہارنے میں گرکر تباہ ہو گیا ، مقامی اطلاعات کے مطابق طیارے کے ہواباز کا تعلق وسطی فلوریڈیاکے شہر سان فورس سے تھا اور اس حادثے میں دو چینی باشندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جو سینفورڈ میں رہائش پذیر تھے ۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ ان کی لاشیں ابھی تلاش نہیں کی گئیں ، سکوبا کے غوطہ خوروں ،تلاش و امدادی ٹیموں کے علاوہ کشتیوں نے کئی گھنٹے تک ہلاک ہونیوں کی تلاش کیلئے جھیل میں کارروائیاں کی ہیں ، ایف اے اے کے مطابق یہ طیارہ اور لینڈوسین فورڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جارہاتھا ، ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس ) بھی حادثے کی وجوہ کی تحقیقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :