فنی خرابی کے باعث سعودی ائیر لائنز کی نیویارک جانے والی پرواز جدہ واپس

اتوار 10 دسمبر 2017 13:20

فنی خرابی کے باعث سعودی ائیر لائنز کی نیویارک جانے والی پرواز جدہ واپس
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کی نیویارک جانے والی ایک پرواز دوبارہ جدہ لوٹ آئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہاکہ پروازکے دوران میںء پائیلٹ کو طیارے کی دٴْم میں کچھ گڑ بڑ کا شٴْبہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس کو دوبارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

تاہم اترنے سے قبل طیارہ فضا میں کچھ دیر کے لیے پرواز کرتا رہا تھا تا کہ اس کا اتنا ایندھن کم ہوجائے ، جس سے طیارہ اتر سکے۔طیارے کا اترنے کے بعد معائنہ کیا گیا لیکن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا اور فنی عملہ نے اس کے سنسر تبدیل کر دیے تھے۔اس کے بعد یہ پرواز مسافروں کو لے کر دوبارہ نیویارک کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :