ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس بارے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے

اتوار 10 دسمبر 2017 11:40

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس بارے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کی اپیل اسلامی انسانی حقوق کونسل، کونسل آف امریکہ اسلام ریلیشنز، نارتھ امریکن اسلامی کونسل، فلسطین کی حمایتی تحریک اور صیہونزم مخالف یہودیوں کی انجمن نے کی تھی۔دوسری جانب مسلم اور شہری انجمنوں کے سینکڑوں ارکان نے نیویارک میں مظاہرے کر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :