آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات پر پیپلز پارٹی میں بھی اختلافات

اتوار 10 دسمبر 2017 11:32

آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات پر پیپلز پارٹی میں بھی اختلافات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات پر پیپلز پارٹی میں بھی اختلافات پائے جا رہے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھی وضاحت دی ہے کہ مذہب کو سیاست سے الگ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بلاول بھٹو نے بھی وضاحت دی تھی کہ مذہب کو سیاست سے الگ کرنا ہو گا اگلے ہی دن آصف زرداری طاہر القادری سے ملاقات کرنے کے لئے آ گئے اس سے صاف لگ رہا ہے کہ ملاقات پر اپنی ہی پارٹی میں اختلافات پائے جا رہے ہیں اور پھر اگلے ہی روز بلاول بھٹو ٹکٹ کروا کر بیرون ملک روانہ ہو گئے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں