روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج ترکی روانہ ہوں گے

اتوار 10 دسمبر 2017 11:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج’’ پیر‘‘ کو ترک ہم منصب سے ملاقات کے لئے ترکی کا دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں رہنماء مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ روس کے خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن آج ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے جس دوران دونوں رہنماء مشرق وسطی کی صورت حال پر غور کریں گے۔

(جاری ہے)

روس کے صدر ترک ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازعے پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیوٹن اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کررہے ہیں۔دورے کے دوران دونوں رہنماء باہمی تعاون سے متعلق موجودہ مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی عالمی مسائل بشمول مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور شامی تنازعے کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :